ملتان، پیر کالونی میں مدرسہ پر چھاپہ، 2 ایرانیوں سمیت 4 افراد گرفتار

جمعرات 31 مارچ 2016 11:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مدرسے پر چھاپہ مار کر دو ایرانیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کالونی کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر مدرسے پر چھاپہ مار کر دو ایرانیوں سمیت چار مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ایرانی باشندوں کی شناخت عبد الواحد اور ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چاروں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :