کراچی،رینجرز اور پولیس کا آپریشن ، دو دہشتگردوں سمیت 13 گرفتار

جمعرات 31 مارچ 2016 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں بھتہ خور متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کھارادر سے پولیس نے 2 ملزم زخمی حالت میں پکڑ لئے۔ تیموریہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :