سانحہ لاہور، پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ، 150 سے زائد گرفتار
جمعرات 31 مارچ 2016 11:44
لاہور/فیصل آباد /ملتان /وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں ، سہولت کا روں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ لاہور فیصل آباد ، ملتان اور وہاڑی میں سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ سانحہ گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں کا دہشت گردوں ، سہولت کا روں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری رہا۔
فیصل آباد میں سی پی او کی ہدایت پرپولیس اور ایلیٹ فورس نے شہر کے مختلف علاقوں اور افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کیا۔ چھاپوں کے دوران 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وہاڑی میں پولیس جبکہ سی ٹی ڈی نے میلسی اور گگو منڈی میں مشترکہ آپریشن کیا۔(جاری ہے)
کارروائی کے دوران 39 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کالونی میں کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لیا۔
لاہور میں پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن علامہ اقبال ٹاوٴن اور ہنجروال میں کیا گیا جس میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 17 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مدرسے پر چھاپہ مار کر دو ایرانیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.