سری دیوی نئی فلم میں سکول ٹیچر بنیں گی

جمعرات 31 مارچ 2016 11:42

سری دیوی نئی فلم میں سکول ٹیچر بنیں گی

ممبئی ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء) سری دیوی اپنی آئندہ آنے والی فلم میں سکول ٹیچر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری دیوی اپنی آئندہ آنے والی فلم میں سکول ٹیچر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ سری دیوی اپنی نئی فلم مام (ماں) میں ایک سکول ٹیچر کا کردار نبھائیں گی ۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ کے لئے سری دیوی دہلی میں موجود ہیں جہاں وہ نئی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔

سری دیوی کی نئی فلم کے پروڈیوسر ان کے شوہر بونی کپور ہیں اور فلم کے مرکزی اداکاروں میں اکشے کھنہ بھی شامل ہیں جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ فلم میں سری دیوی کی بیٹی کے کردار ادا کرنے کے حوالے سے فلساز کی بات چیت چل رہی ہے،سجل کی عدم دستیابی کی صورت یہ کردار اشکرا ہاسن ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :