دہشتگرد قرار دئے گئے محمد یوسف کو سپرد خاک کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 11:42

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : سانحہ لاہور میں دہشت گرد قرار دئے جانے والے محمد یوسف کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم داد قریشی کے رہائشی 28 سالہ محمد یوسف لاہور گلشن اقبال پارک دھماکے میں شہید ہوا، محمد یوسف کے پاس سے اس کا شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گیا جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے ابتدائی تفتیش میں محمد یوسف کے خود کش بمبار ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دھماکے میں محمد یوسف کے زخمی دوست کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ ہم تین دوست پارک میں موجود تھے، محمد یہوسف کے دوست نے بتایا کہ میں یوسف کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں وہ دہشت گرد نہں ہو سکتا۔ جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے مزید تفتیش کے بعد محمد یوسف کو کلئیر قرار دے کر اس کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ جہاں محمد یوسف کو آج صبح دس بجے اس کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :