راولپنڈی : ملک ریاض کے آرمی چیف سے تعلقات کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 31 مارچ 2016 10:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ملک ریاض سے آرمی چیف کے تعلقات اور واقفیت پر مبنی رپورٹ بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے آرمی چیف سے نہ تو تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی واقفیت ہے لہذٰا میں ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ رائٹرز بھی اپنی اس رپورٹ سے دستبردار ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں ملک ریاض نے فوج کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر سیاستدانوں سے بھی تعلقات ہونے کا اعتراف کیا تھا۔