دہشت گرد کتے نے سب کی دوڑیں لگوادیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 مارچ 2016 05:18

دہشت گرد کتے نے سب کی دوڑیں لگوادیں

ڈیش(Dash) نام کے کتے نے کیلیفورنیا کے بنک میں اتنی دہشت پھیلائی کہ بنک والوں نے سیکورٹی الارم بجا دئیے۔بنک حکام کتے کےنام کو داعش(Daesh) سمجھ بیٹھے تھے۔
سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے ڈیش کےمالک بروس فرانسس نے اپنے کتے کو ٹہلانے والے شخص کو آن لائن پے منٹ بھیجنا چاہی تو بنک حکام نے سیکورٹی الارم بجا دئیے۔

(جاری ہے)

بروس نے چیک کی میمو لائن میں ڈیش لکھ دیا تھا، جسے پڑھ کر بنک حکام چونک اٹھے۔

بنک نے فوراً ہی پے منٹ منسوخ کر دی اور یو ایس ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کو بھی مطلع کر دیا، جنہوں نے بنک کو ایک نوٹ بھیجا جس میں بروس کو ڈیش کی وضاحت کرنے کا کہا گیا تھا۔جب بروس نے انہیں وضاحت دی تو کہیں جا کر اس کا چیک منظور ہوا۔
بروس کا کہنا ہے تھا کہ اس پریشانی کےلیے وہ بنک سےبالکل ناراض نہیں ہوا۔