دنیا کی خوفناک ترین سیلفی ۔حقیقت کیا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 مارچ 2016 04:49

دنیا کی خوفناک ترین سیلفی ۔حقیقت کیا ہے؟

انٹرنیٹ پر ایک خوفناک سیلفی کے سامنے آنے کے بعد نئی بحث شروع ہو چکی ہیں۔ بظاہر تو اس سیلفی میں ایک جوڑا بڑے خوش و خرم انداز میں کھڑا کیمرے کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے تصویر بنوا رہا ہے، اس کے باوجود اس سیلفی سے لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔ اس تصویر کو اگر بغور دیکھا جائے تو اس جوڑے کا جو عکس پیچھے شیشے میں نظر آ رہا ہے وہ کسی طور رپر قدرتی نہیں لگ رہا ہے۔

پیچھے شیشے میں دیکھیں تو وہاں پر مسکراتی ہوئی لڑکی انتہائی خوفزدہ حالت میں کھڑی ہے، ساتھ ہی یوں لگ رہا ہے کہ عکس میں نظر آنے والا لڑکا لڑکی کو مار کر کھڑا ہونے پر مجبور کر رہا ہے۔بظاہر لگتا تو یونہی ہے کہ کسی نے فوٹو شاپ کی مدد سے ظاہر کیا ہے کہ لڑکی اس لڑکے کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوش نہیں تھی اور اس کے دل کی کیفیت عکس میں نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)


اصل میں یہ سیلفی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ 9GAG پر ایک ٹوئٹر صارف نے شیئر کی اور اس کی تفصیل میں لکھا گیا کہ اس تصویر میں کیا ظلم ہے؟
اس تصویر کو بعد میں 17ہزار افراد نے ری ٹوئٹ کیا۔تصویر کے سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے بھی اس پر کافی حیران کن ردعمل دیا۔فوٹو شاپ کے الزامات کے علاوہ لوگوں نے اس تصویر میں ماورائی سرگرمیوں کا کھوج بھی نکال لیا۔


صارفین کی جانب سے اس تصویر پر جو رد عمل آیا اس کے مطابق کچھ صارفین کے مطابق تصویر میں شیطان ہے۔کچھ کا کہناہے کہ یہ حجاب کی تہوں کا عکس ہے۔بعض لوگوں کے مطابق شیشے میں نظر آنے والی لڑکی کی جڑواں بہن ہے جو شیشے کے پیچھے موجود کمرے میں ہے۔ سب سے زیادہ ردعمل یہی آیا کہ یہ تصویر فوٹو شاپ ہے۔آپ کے خیا ل میں یہ کیا ہے؟