رینجرز کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سیکٹر آفس پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 23:35

رینجرز کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سیکٹر آفس پر چھاپہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ۔2016ء) رینجرز کی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے متعدد جوان کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے اطراف میں مختلف گلیوں میں گشت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری سیکٹر آفس کے باہر بھی موجود ہے۔ اس موقع پر کچھ گرفتاریوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔