وزیراعلیٰ سے رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کی ملاقات

بدھ 30 مارچ 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بدھ کو پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ورکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال ،تنظیمی امور،سندھ کابینہ میں متوقع تبدیلیوں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 4اپریل کو ہونے والی برسی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 23پر ضمنی انتخاب میں کا میاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنماء ضیاء الحسن لنجارکی سندھ کابینہ میں متوقع طور شامل کرنے پر بھی مشاورت کی گئی ۔واضح رہے کہ ضیاء الحسن لنجاراس سے قبل بھی سندھ کابینہ کاحصہ رہے چکے ہیں ۔