پاکستان علماء کونسل کا ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ
بھارتی جاسوس ایران سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کو ایران سے بیٹھ کر تخریب کرنے والے بھارتی دہشتگردوں کو فرار نہیں ہونے دینا چاہئے‘طاہر محمود اشرفی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا محمد شفیع قاسمی
بدھ 30 مارچ 2016 22:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پاکستان علماء کونسل نے ایران کی حکومت سے بھارتی جاسوس کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا محمد شفیع قاسمی نے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے شہر چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’راء ‘‘ کے نیٹ ورک کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرے ۔
ان رہنماؤں نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی جاسوس ایران سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایران سے بیٹھ کر تخریب کرنے والے بھارتی دہشتگردوں کو ایران کیحکومت کسی صورت میں فرار نہیں ہونے دینا چاہئے۔حکومت پاکستان کی طرف سے شواہد دئیے جانے کے بعد بھی اگر ایران سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا نیٹ ورک چلانے والے فرار ہوجاتے ہیں تو اس سے بہت سے شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی اور برادر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان کی سلامتی و استحکام سے کھیلنے کی کوشش کی جائے گی تو یہ کسی صورت قابل قبول نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی راء کے جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایران میں موجود نیٹ ورک اور ایرانی خفیہ ادارون اور حکومت کی لاعلمی بہت سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ۔ایرانی حکومت کو سپہ سالار قوم جنرل راحیل شریف کی طرف سے پیش کئے گئے تحفظات کاجلد ازجلد جواب دینا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.