لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست نمٹا دی

بدھ 30 مارچ 2016 22:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے دائر درخواست کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور میڈکیل اسٹورز نے ملی بھگت سے کھانسی اور بچوں کے بخار کے سیرپ سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے،جس کی قانونی منظوری نہیں لی گئی،صرف ڈرگ ایکٹ انیس سو چھہتر کی شق چھ اور بارہ کے مطابق ضرورت کے تحت قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :