جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی کا سپلاکے تحت احتجاجی مظاہرے پر پولیس تشدد اور اساتذہ کرام کی تذلیل کی سخت مذمت

بدھ 30 مارچ 2016 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسداﷲ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی میں اپنے مطالبات کے حق میں سندھ پروفیسر لیکچررزایسوسی ایشن( سپلا) کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر پولیس تشدد اور اساتذہ کرام کی تذلیل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورحکومتی بے حسی قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسداﷲ بھٹو نے کہا کہ اساتذہ جیسے معزز پیشے سے وابستہ افراد کے مسائل سن کرحل کرنے کی تسلی دینے کی بجائے ان پر تشدد اورواٹرکینن کا استعمال کرکے تذلیل افسوس ناک اور سندھ حکومت کی ھٹ دھرمی کی واضح مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہاکہ حکومت سندھ کی کرپشن ،نااہلی اورنااصافیوں کے خلاف اساتذہ سے لے کر پیرامیڈیکل اسٹاف اورکلرک تک سراپا احتجاج ہیں۔معاشرے کے انتہائی اہم اورمعزز افراد کے ساتھ اس طرح کا رویہ لاٹھی چارج انتہائی شرمناک امر ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو سن کر عدل وانصاف کے مطابق حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :