پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ، سرحدی سیکورٹی کا جائزہ

30اپریل کے بعد کسی افغانی کو ویزہ کے بغیر پاکستان داخل نہیں ہو نے دیا جائیگا ، پاکستانی حکام کاافغان نیشنل آرمی کو پیغام

بدھ 30 مارچ 2016 22:22

پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ..

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ کے دوران بارڈر سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا 30اپریل کے بعد کوئی افغانی ویزہ کے بغیر پاکستان داخل نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پاک افغان بارڈر طو ر خم میں پاکستان اور افغان حکام کی فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے خیبر رائفلز کے ونگ کمانڈر لفٹننٹ کرنل توفیق، میجر توقیر، کیپٹن وہاب،این ایل سی کے (ر) میجر فضل واحد پولٹکل انتظامیہ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اﷲ محسود تحصیلدار شکیل خان اور پی ایم علی رضا جبکہ افغانستان کی طرف سے کرنل نثار احمد اور میجر سید امین نے حصہ لیا میٹنگ میں بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے بحث کی گئی اور مجموعی جائزہ لیا گیا پاکستانی حکام نے افغان نیشنل آرمی کے اعلیٰ حکام پر واضح کیا کہ وہ تمام افغانیوں کو اس بات سے اگا ہ کرے کہ30اپریل کے بعد ہر افغانی ویزہ کے ساتھ پاکستان داخل ہونے کا مجاز ہو گا بصورت دیگر قانونی کاغذات نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلا ف قانونی چارہ جوئی ہو گی افغان نیشنل ارمی نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے انے والے افغانیوں کے ساتھ نرمی کا مظاہرا کرے اخر میں ایف سی حکام نے افغان نیشنل ارمی کو تحفہ بھی پیش کیا

متعلقہ عنوان :