آئی جی نے سات پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور محمد نوید کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور کی خالی آسامی پرتعینات کر دیا گیا

بدھ 30 مارچ 2016 22:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سات پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور محمد نوید کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان عاطف نذیر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن صدر لاہور کی خالی آسامی پر ، ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور خلیل احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ ، ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ محمد ممتاز کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد ، ایس ڈی پی او رائیونڈ لاہور عبداﷲ کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان ،ایس ڈی پی او سٹی سرگودہا علی مرداں کھوسہ کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان،ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑہ نجیب اﷲ کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :