حکومت سندھ کاشہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر 4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

بدھ 30 مارچ 2016 21:56

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پرپیر 4،اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کئے جانے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق اس موقع پر حکومت سندھ کے تحت کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اور نیم خود مختاراداروں اور کارپوریشنز میں چھٹی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :