نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،ڈیم کے سپل وے پر تینوں گیٹس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا
منصوبے کے بیشتر مشکل اہداف حاصل ہوچکے ہیں، توقع ہے منصوبہ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہوجائیگا‘ چیئرمین واپڈا ڈیم 80 فی صد، ہیڈریس ٹنل 90 فی صد اور پاور ہاؤس 87 فی صد مکمل ہوچکے ہیں‘منصوبے کے دورے پرظفر محمود کوپراجیکٹ حکام کی بریفنگ
بدھ 30 مارچ 2016 21:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) واپڈا نے 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ،پراجیکٹ حکام نے ڈیم کے سپل وے پر تیسرے اور آخری ریڈیل گیٹ کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا ہے، اس پیش رفت کے ساتھ ہی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سپل وے پر تینوں ریڈیل گیٹس کی تنصیب کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔
ڈیم کے سپل وے پر تینوں گیٹس کی تنصیب کا عمل مکمل ہونے پر پراجیکٹ حکام نے آزاد کشمیر میں نوسیری کے مقام پر واقع ڈیم سائٹ پر بدھ کو ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد زبیر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نیر علاؤ الدین کے علاوہ مشاورتی اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.