اقوام متحدہ دہشت گردی میں ملوث کے ثبوت پربھارت پر پابندیاں عائد کرے، پروفیسر عبدالستار حامد، میاں محمود عباس

سانحہ اقبال ٹاؤن کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی

بدھ 30 مارچ 2016 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) دہشت گردی میں ملوث اور دیگر ممالک میں در اندازی اور مداخلت کے ثبوت پر اقوام متحدہ بھارت پر پابندیاں عائد کرے۔عالمی برادری انسانیت کی بقا اور قیام امن کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے تاکہ جنوب ایشیاء کا خطہ آگ و بارود کا ڈھیر بننے کی بجائے ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب پروفیسر عبدالستار حامد، ناظم اعلیٰ پنجاب میاں محمود عباس و دیگر نے بھارتی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوس یادیو کے اعترافی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر عالمی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کریں اور اسلام کے نام پر خارجیوں اور فسادیوں سے اہل اسلام کوا ٓگاہ کریں۔

(جاری ہے)

امیر مرکزی جمعیت اہل ھدیث پنجاب نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کو پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ ناظم اعلیٰ پنجاب میاں محمود عباس نے کہا کہ گلشن اقبال المناک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کی سر زمین پر برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :