چیئرمین ابصار عالم کی زیر صدارت پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس

اجلاس میں ڈی ٹی ایچ لائسنس کے عمل پر پہلے قانونی جائزہ کا مسودہ پیش کیا گیا

بدھ 30 مارچ 2016 21:15

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا اجلاس بدھ کو یہاں چیئرمین ابصار عالم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈی ٹی ایچ لائسنس کے عمل پر پہلے قانونی جائزہ کا مسودہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر لائسنس کا عمل جاری رہے گا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل سیٹ ٹاپ باکس کے تکنیکی معیار کی مشروط منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے لئے اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی اے اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :