سانحہ لاہور دہشت گردوں کا بزدلانہ ا قدام ہے،لبنٰی ریحان پیرزادہ

بدھ 30 مارچ 2016 20:55

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا کہ سانحہ لاہور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں سب برابر کے شریک ہیں انھوں نے کہا دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نہتے معصوم شہریوں پر حملے کررہے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائے گا اور پوری قوم اس دہشت گردی کی جنگ کے خلاف اپنی محب وطن فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :