بیٹیوں سے پیار کرنا پیغمبراسلامؐ کی سنت ہے ،فرح ناز

بدھ 30 مارچ 2016 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہ ؓ کے یوم ولادت پر شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹیوں سے پیار کرنا پیغمبر امن و سلامتی کی سنت ہے ۔اﷲ کے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ جس نے فاطمہ ؓ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے فاطمہ ؓسے محبت کی اﷲ نے اس کو دوزخ کی آگ سے آزاد کر دیا ۔

انہوں نے کہاکہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں کسی بھی والد کا اپنی بیٹی کا سب سے خوبصورت تحفہ اسکی اعلیٰ تعلیم و تربیت ہے ،انہوں نے کہاکہ زمانہ جہالت میں بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا ،اس مکروہ غیر انسانی رسم کا خاتمہ کر کے اسلام نے بیٹی کو عزت اور عظمت کی مسند پر بٹھا دیا،انہوں نے کہاکہ اگر کوئی گھرانہ دنیاوی سکون و راحت چاہتا ہے تو وہ سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی بیٹیوں کو عزت و احترام سے نوازے اور ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کرے ۔

(جاری ہے)

فرح ناز نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدہ کائنات ؓ کی پاک زندگی دنیا کی ہر خاتون کیلئے مثال اور مشعل راہ ہے ،سیدہ فاطمۃ الزہراہ عصمت و عفت کا پیکر تھیں ۔انہوں نے کہاکہ بیٹیوں کو بوجھ سمجھنے والے ان کی تعلیم و تربیت سے صرف نظر کر نے والے ماں باپ اور خاندان حضرت محمد ﷺ کی اپنی بیٹی فاطمہ سے محبت کا مشاہدہ اور مطالعہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :