آرمی چیف نے پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کرکے عوام کی ترجمانی کی ہے،خالدجدون

بدھ 30 مارچ 2016 20:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی9 کے رہنما ممتاز سیاسی و سماجی رہنما خالد خان جدون نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پنجاب میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری کر کے بے گناہ معصوم شہریوں کی ترجمانی کی ہے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے دہشتگردی سے پاک پر امن پنجاب عوام کی آواز ہے ملک کو عدم استحکام کر نے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گئے اپنے بیاں میں خالد خان جدون نے کہا کہ اگر فوجی آپریشن پہلے کر دیا جاتا ہے تو سانحہ گلشن اقبال پارک کبھی رونما نہ ہوتا پاکستان تحریک انصاف دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :