مردم شماری ملتوی کرنے کے خلاف (کل) سندھ بھر میں پرامن پیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، اشرف نوناری

بدھ 30 مارچ 2016 20:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری ملتوی کرنے کے خلاف کل سندھ بھر میں پرامن پیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ،سندھ نیشنل تحریک مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کی اعلانیہ کل 31 مارچ کو ہونے والی عام ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ،مصطفی کمال کی پارٹی سمیت سندھ میں کام کرنے والی تمام جماعتوں کو آج کی پرامن ہڑتال کی حمایت کرنی چاہئے ، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے لطیف آباد ، حیدر چوک، حسین آباد، پریٹ آباد ، ہوسڑی ، سیری ، کھٹھڑ ، ٹنڈوم جام ، کوٹری ، سمیت مختلف علائقوں کا دورا کرکے لوگوں میں پرامن ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے ہینڈ بل تقسیم کیئے ، مختلف جگہوں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اشر نوناری نے کہا کے وفاق نے پنجاب کی خواہش کے مطابق مردم شماری ملتوی کرائی ہے ، مردم شماری ملتوی کرنے کا مقصد سندھ سمیت مظلوم قوموں اور چھوٹے صوبے کے حقوق صلب کرنا ہیں ،17 سال گذرنے کے باوجود وفاق سندھ کو آج بھی 2008ء کی مردم شماری کے مطابق وسائل فراہم کررہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل تحریک مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے آج سندھ بھر میں دی ہوئی پرامن ہڑتال کی حمایت کرتی ہے اور سندھ میں رہنے والے اردو بولنے والے سندھی بھائیوں ، پنجابیوں ، پشتوں، بلوچوں ، سرائیکوں اور سندھیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آج کی ہڑتال کو مکمل طور پر کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں خصوص مصطفی کمال کی پارٹی کو چاہئے کے وہ قوم پرستوں کی جانب سے دی ہوئی ہڑتال کی حمایت کرے اور سندھ میں رہنے والے لوگوں کو بتائیں کے سندھ کے حقوق والی حاصلات کی جنگ میں اردو بولنے والے سندھی سندھی قوم کے ساتھ ہیں ، اشرف نوناری نے مزیدکہا کہ آج کی پرامن تاریخی ہڑتال ظاہر کرے گی کے سندھی قوم اپنے حقوق کیلئے متحد ہے، اس موقع پر نجیب احمدتھیبو، اختر سندھی ، عبدالستار بروہی ، وکیل اجن، خادم بلوچ ودیگر بھی موجود تھے ،

متعلقہ عنوان :