لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان کے اعزاز میں کل استقبالیہ دیا جائے گا

بدھ 30 مارچ 2016 20:24

لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان کے اعزاز میں کل بروز جمعرات صبح گیارہ بجے لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سمیت عدالت عالیہ کے دیگر فاضل جج صاحبان بھی استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :