جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود سے ترکی کے جنرل سٹاف کے جنرل ہلوسی کی ملاقات

بدھ 30 مارچ 2016 20:22

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) ترکی کے جنرل سٹاف کے جنرل ہلوسی اکر جو پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے بدھ کو یہاں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی وفد ترک جنرل کے ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

دوطرفہ مذاکرات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز زیر بحث آئے۔

دونوں ممالک نے دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کے عزم کا اظہار کیا۔ ترک جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :