فیصل آباد،4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

برسی کی تقریب پیپلزپارٹی ورکرز رابطہ کمیٹی چوک گھنٹہ گھر میں منائے گی

بدھ 30 مارچ 2016 20:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کی ورکرز رابطہ کمیٹی فیصل آباد سٹی اور پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے زیرانتظام 4 ۔اپریل 2016 ء کو شہید بابا جناب ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی شام 4 بجے چوک گھنٹہ گھر میں منائے گی۔ برسی کے موقع پر 1973 ء کا آئین دینے، فرانس کے صدر متراں سے ایٹمی پلانٹ حاصل کرنے ، ڈاکٹر قدیر خان کو پاکستان آنے اور ایٹم بم بنانے۔

مرزائیوں کو اقلیت قرار دے کر شان رسالت کو بلند کرنے ۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد پر۔ ہندوستان سے جنگ لڑے بغیر 93 ہزار جنگی آزاد کروانے ، ہندوستان سے سینکڑوں مربع میل پاکستانی علاقہ واگزار کروانے، لائلپور کو فیصل آباد کا نام دینے، فیصل آباد کو الائیڈ ہسپتال اور پنجاب میڈیکل کالج دینے مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کے ذریعے فری علاج معالجہ کی سہولتیں دینے۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے لیے پنشن کا نظام قائم کرنے ، مزدوروں کے بچوں کو پبلک ڈویژن سکول کے مساوی فری تعلیمی سہولتیں بہم پہنچانے ، مزدوروں کو روزگار کا تحفظ فراہم کرنے، جمعۃ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کرنے مزدوروں کو ان کے عالمی دن سے روشناس کروانے اور یوم مئی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرنے پر اور دیگر تاریخی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور تجدید عہد کیاجائے گا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ اسلام ہمارا دین ، جمہوریت ہماری سیاست سوشلز م ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ نیز چوک گھنٹہ گھر پر ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ سے محبت کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ 4 بجے چوک گھنٹہ گھر پہنچ جائیں۔