جنو بی پنجاب میں دہشت گردوں کا وسیع نیٹ ورک مو جود ہے ،جس کے پنجاب حکو مت سے را بطے ہیں،پنجاب کے وزیر قانون انکی سرپرستی کر رہے ہیں، سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین صاحبزادہ حا مد رضا کی پریس کانفرنس

بدھ 30 مارچ 2016 20:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین صاحبزادہ حا مد رضا نے کہا کہ جنو بی پنجاب میں دہشت گردوں کا وسیع نیٹ ورک مو جود ہے جس کے پنجاب حکو مت سے را بطے میں ہے پنجاب کا وزیر قانون انکی سرپرستی کر رہا ہے پنجاب فوج کی نگرا نی میں ہو نے والے آپریشن کو من منطقیانجام تک پہنچنا چا ہیئے وہ گزشتہ روز یہا ں پریس کا نفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا ء ﷲ کو وزیر اعلیٰ نے بھنڈ رکھا ہوا ہے ہم نے کبھی انکی با توں کو سیئریس نہیں لیا انہوں نے مطا لبہ کیا کہ پنجاب بھر کے مدرسوں کا آپریشن کلین اپ ہو نا چا ہیے سب سے پہلے ہما رے مدرسے کا آپریشن ہو انہوں نے کہا کہ جنو بی پنجاب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے پا ک آرمی وزیرستان کی طرز پر آپریشن کر ئیانہوں نے کہا کہ ممتاز قادریکے چا لیسویں کے بعد اسلام آباد کی ہو نے والے مارچ کو پنجاب پو لیس نے کہیں نہیں روکا بلکہ اسلام آباد انٹر ہو نے کے بعد پمیں آرمی کے حوا لے کر دیا گیا تا کہ تصادم ہو مگر ایسا نہیں ہوا وزیر قانون نے ایک منصو بے کے تحت یہ سب کچھ کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہو نے والی توڑ پھوڑہما رئے کسی فرد نے نہیں کی بلکہ یہ توڑ پھوڑ کر نے والے کو ئی اور ہیں انکے کلاف سخت کاروا ئی کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :