بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے

بدھ 30 مارچ 2016 19:59

بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اور مرکزی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم اور مرکزی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق یہ وارنٹ گزشتہ برس حکومت کے خلاف گزشتہ برس کیے جانے والے مظاہروں میں ان کے کردار پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران فائر بموں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے وکیل شاہ اسلم تعلق دار نے بتایا ہے کہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے یہ وارنٹ پولیس کی جانب سے ایک چارج شیٹ پیش کیے جانے کے بعد جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :