بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نارض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے لگے

را کے کئی ایجنٹس مختلف ملکوں میں گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں، را کے ایجنٹ رابندر سنگھ نے منحرف ہو کر امریکا کی شہریت اختیار کر لی وہ را کی نگرانی کے باوجود فرار ہوکر سی آئی اے کا جاسوس بن گے،را سے تعلق رکھنے والے بی آر بچر نامی سینئر فیلڈآفیسر لندن میں لاپتہ ہو گئے،شمشیر سنگھ مہاراج کمار ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا منتقل ہو گئے ،بھارتی اخبار کی رپورٹ

بدھ 30 مارچ 2016 19:58

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نارض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نارض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے لگے ہیں۔ بھارت کے مقامی اخبار’’ آؤٹ لک‘‘ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی را کے کئی ایجنٹس مختلف ملکوں میں گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

را کے ایجنٹ رابندر سنگھ نے منحرف ہو کر امریکا کی شہریت اختیار کر لی اور وہ را کی نگرانی کے باوجود فرار ہوکر سی آئی اے کا جاسوس بن گیا۔

را سے تعلق رکھنے والے بی آر بچر نامی سینئر فیلڈآفیسر لندن میں لاپتہ ہو گئے ۔شمشیر سنگھ مہاراج کمار ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا منتقل ہو گئے ۔ رپورٹ کے مطابق میجر آر ایس سونی جو پاکستانی ڈیسک پر انڈر سیکرٹری تھے وہ 80کی دہائی میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کینیڈا چلے گئے ۔اشوک ساٹھی ایران میں بھارت کے واحد قونسلر رہے۔ قونسل خانے میں آتشزدگی کے بعد وہ بھی غائب ہو گئے اور اب کینیڈا میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :