کورکمانڈرملتان کا مظفرگڑھ ایئر ڈیفنس فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ، آرمی ایئر ڈیفنس کی پریکٹس فائرنگ کا معائنہ

بدھ 30 مارچ 2016 19:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد ، ہلال امتیاز(ملٹری) نے مظفرگڑھ ایئر ڈیفنس فیلڈ فائرنگ رینجز پر آرمی ایئر ڈیفنس کی پریکٹس فائرنگ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آفیسرز اور سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ان کی پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا اور نصیحت کی کہ تربیت کے اعلیٰ معیار اور مورال کے ذریعے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا، میجر جنرل سلیم رضا، میجر جنرل فرحت عباس ثانی اورمیجر جنرل حمود الزمان خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :