آئندہ سے ڈی چوک پر کسی قسم کا جلسہ یا دھرنہ کرنے پر پابندی ہو گی: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سے ڈی چوک پر کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کرنے پر پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون اور بالعموم ڈی چوک پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا کسی اور قسم کے جلسے یا دھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ وفاقی دارالحکومت کا سب سے حساس علاقہ ہے جہاں متعدد ریاستی اداروں کی عمارتیں واقع ہیں۔ یہاں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی سے ریاست مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :