اسلام‌ آباد دھرنے کے 2 بے ہوش ہونے والے شرکاء دم توڑ گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 19:39

اسلام‌ آباد دھرنے کے 2 بے ہوش ہونے والے شرکاء دم توڑ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء)اسلام‌ آباد دھرنے کے 2 بے ہوش ہونے والے شرکاء دم توڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیے جا رہے دھرنے کے قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے کے قائدین نے بھی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس موقع پر ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ دھرنے میں شریک بے ہوش ہو جانے والے 2 شرکاء کے دم توڑ جانے کی اطلاعات آئی ہیں۔ ان افراد کے دم توڑ جانے کے بعد دھرنے کے شرکاء ان کے قتل کا مقدمہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف درج کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔