زرعی شعبہ کی ترقی سے کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ اورغربت میں کمی آئے گی، میاں زاہد حسین

بدھ 30 مارچ 2016 19:31

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچوئل فورم (پی بی آئی ایف) کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ 80 فیصد برآمدات زرعی شعبہ سے جڑی ہوئی ہیں، زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، زرعی شعبہ کی ترقی سے نہ صرف کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت میں بھی کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں ایک بیان میں پی بی آئی ایف کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک کے زرعی شعبہ کا 69 فیصد رقبہ پنجاب میں ہے، صوبہ پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چاول، کپاس اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی آئی ہے جن میں اضافے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پر دیگر مصنوعات اور مشینری کی طلب بھی انحصار کرتی ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اس شعبہ کے تمام مسائل میں کمی لانا ضروری ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے زرعی شعبہ کے لئے فوری اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :