بے نظیر قتل کیس ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کا بیان قلمنبد

بدھ 30 مارچ 2016 19:31

راولپنڈی۔30مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی ۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کا بیان قلمنبد کیا گیا تاہم سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی عدم موجودگی کے باعث استغاثہ کے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈی آئی جی خالد رسول پر جرح نہ ہو سکی ۔

فاضل عدالت نے کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء اور ڈی آئی جی خالد رسول کو آئندہ پیشی پر حاضر ہونے احکامات جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :