ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پر حکومتی فنڈ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 30 مارچ 2016 19:31

کراچی ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے حکومت سندھ نے 25 ملین روپے جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس حوالے سے فوری انکوائری کرائی جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے فنڈ اور وسائل سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والے تمام اخراجات کر رہی ہے اور کسی بھی حکومتی فنڈ سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اس معاملہ کی انکوائری کی جائے کہ یہ فنڈ کس نے اور کیسے جاری کئے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔