سادہ لباس میں اسلحہ لیکر چلنے اور گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹ نصب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،آئی جی سندھ

بدھ 30 مارچ 2016 19:21

کراچی ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سادہ لباس میں اسلحہ لیکر چلنے اور گاڑیوں پر غیر معیاری نمبر پلیٹ نصب کرنیوالے کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران کو ہدایات دی ہیں کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں قواعدوضوابط کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایات میں تمام ضلعی ایس ایس پیز سے کہا کہ سادہ لباس میں اسلحہ لیکر چلنے ،اسلحہ کی نمائش اور اس پر عائد پابندی کی خلاف ورزی ،گاڑیوں پر غیر معیاری نمبر پلیٹ نصب کرکے چلانیوالے عناصر کے خلاف بھرپور اور سخت کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :