وزیراعظم محمد نواز شریف کو مالدیپ کے صدر عبدالله یامین کا فون

لاہور دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار

بدھ 30 مارچ 2016 19:18

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کو مالدیپ کے صدر عبدالله یامین نے بدھ کو فون کیا اور لاہور دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت نرم اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین عالمی خطرہ بن چکی ہے، ہم اسے اپنی سرزمین سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔