کراچی ،مذہبی جماعتوں کا نمائش پر دھرنا جاری ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مرکزی سڑک بند ہونے کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ جانے والے افراد متبادل سڑکیں اور راستے استعمال کرنے پر مجبور

بدھ 30 مارچ 2016 19:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف مذہبی جماعتوں نے بھی چار رو زسے نمائش چورنگی پر دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں مزار قائد کے سامنے نمائش چورنگی پر مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکن دھرنا دیئے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک ایم اے جناح روڈ مکمل طور پر بند ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی مرکزی سڑک بند ہونے کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ جانے والے افراد متبادل سڑکیں اور راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں، ٹریفک کے شدید دبا کی وجہ سے ان سڑکوں اور راستوں پر بھی ٹریفک جام کی صورت حال ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلی ہاس اور گورنر ہاس سے متصل سڑکیں بھی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند ہیں جس نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔دوسری جانب دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ آنسو گیس کے شیل اور مظاہرین پر پانی برسانے والی واٹر کینن کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :