سانحہ گلشن اقبال پارک ،زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال میں آنیوالے وی آئی پیز کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے کام سے روک دیا جاتا ہے‘ ینگ ڈاکٹرز نے شدید نعرے بازی بھی کی

بدھ 30 مارچ 2016 19:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال میں آنے والے وی آئی پیز کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے کی وجہ سے انہیں کئی کئی گھنٹے کام سے روک دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے ساٹھ سے زائد زخمی لاہور کے جناح ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں جن کی عیادت کیلئے گذشتہ تین روز سے وی آئی پیز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز نے پروٹوکول سے تنگ آ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ہے،اگر ہسپتالوں میں وی آئی پی موومنٹ کو نہ روکا گیا تو وہ سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں گے۔