وزیر اعظم نواز شریف کو مالدیپ کے صدر کا ٹیلیفون ٗ لاہور دھماکے کی مذمت

دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے تاہم حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے ٗنواز شریف

بدھ 30 مارچ 2016 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کو مالدیپ کے صدر عبد اﷲ یامین نے ٹیلی فون کیا اور لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔بدھ کو مالدیپ کے صدر عبداﷲ یامین نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے لاہور دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے صدر سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے تاہم حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے اور اپنی سر زمین دہشت گردی کیلئے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت دہشت گرد فرار ہورہے ہیں اور آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :