رواں مالی سال پہلے 8 ماہ میں حکومت کو بیرونی ذرائع سے قرضے اور گرانٹ کی مد میں4 ارب21 کروڑ ڈالر ملے ،اقتصادی امور ڈویژن

بدھ 30 مارچ 2016 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حکومت کو بیرونی ذرائع سے قرضے اور گرانٹ کی مد میں4 ارب21 کروڑ ڈالر ملے ہیں۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بیرونی ذرائع سے9 ارب18کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ لگایا تھا تاہم پہلے8 ماہ میں تخمینے کا صرف 50 فیصد ہی مل سکا ہے۔

(جاری ہے)

جولائی تا فروری کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بنک سے67 کروڑ 66 لاکھ ڈالر یوروبانڈ سے50 کروڑ ڈالر۔

آئی ڈی اے سے 65 کروڑ 62 لاکھ ڈالر۔ برطانیہ سے 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر۔ آئی بی آر ڈی سے8 کروڑ 14 لاکھ ڈالر۔امریکہ سے11 کروڑ 44 لاکھ ڈالر۔کویت سے4 کروڑ 35 لاکھ ڈالر۔ جرمنی سے3 کروڑ10 لاکھ ڈالر۔ آئی ڈی بی سے قلیل المدتی بنیادوں پر51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور چین سے 99 لاکھ ڈالر ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :