لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ریڈیو ٹی وی آرٹسٹ محمود الحسن گیلانی کے اعزاز میں تقریب

بدھ 30 مارچ 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ریڈیو ٹی وی آرٹسٹ محمود الحسن گیلانی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

صدارت ڈائریکٹر تنظیم صخرا صدف نے کی جبکہ شرکاء میں صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر اور معروف رائٹر مقصود چغتائی ، ذکیہ ضیاء ، عروج فاطمہ ، کائنات امین ، گلو کار آفتاب سہر خیل ، عزیز شیخ اور دیگر ریڈیو ٹی وی آرٹسٹ شامل تھے جنہوں نے اظہار خیال کیا اور پرفارم کیا ۔

مقررین نے سید محمود الحسن گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک ذہین فنکار ہیں جنہوں نے ریڈیو ، ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں جلد بلند مقام حاصل کیا ہے ۔ کمپےئرنگ کے فرائض عزیز شیخ نے ادا کئے جبکہ آخر میں مقصود چغتائی نے تنظیم کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ محمود الحسن گیلانی کو ان کیاعلیٰ خدمات پر دیا۔

متعلقہ عنوان :