دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ،دہشت گردوں کے سہولت کار مسئلہ بنے ہوئے ہیں،پولیس نے 164 جبکہ سی ٹی ڈی نے 34آپریشن کیے،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 12ہزار 940افراد کو حراست میں لیا گیا۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 18:12

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ،دہشت گردوں کے سہولت ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے،دہشت گردوں کے سہولت کار مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن پارک کے بعد پولیس نے اب تک 164 جبکہ سی ٹی ڈی نے 34آپریشن کیے۔

(جاری ہے)

پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 12ہزار 940افراد کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشنز کے دوران 410ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی اطلاعات کی روشنی میں بھی آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :