ایس پی اسلام آباد محمد رضوان گوندل کا پولیس کے جوانوں کا مورال بند کرنے کے لئے پریڈ ایونیو کے اطراف کا دورہ

بدھ 30 مارچ 2016 18:00

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسلام آباد (صدر) محمد رضوان گوندل نے بدھ کو پولیس کے جوانوں کا مورال بند کرنے کے لئے پریڈ ایونیو کے اطراف کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی نے دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کو مظاہرین سے نمٹنے کے لئے چوکس اور مستعد رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد زیادہ نہیں اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی نسبت ان کی تعداد بہت کم ہے۔ حکم ملنے پر 15 سے 20 منٹ میں مظاہرین کو قابو کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :