نادرا نے سال 2015ء کے دوران ملک بھر میں اپنے ملازمین کے خلاف کرپشن کے 500 مقدمات قائم کئے

بدھ 30 مارچ 2016 18:00

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سال 2015ء کے دوران ملک بھر میں اپنے ملازمین کے خلاف کرپشن کے 500 مقدمات قائم کئے۔

(جاری ہے)

نادرا کے ذرائع نے بتایا کہ نادرا نے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو فعال بناتے ہوئے ادارے میں کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نادرا کے لئے ایس او پیز پر نظرثانی کی ہے اور ان تمام ملازمین کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے جو کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :