وزیراعظم محمد نواز شریف کو مالدیپ کے صد ر کاٹیلی فون،مالدیپ کے صد رعبدالله یامین کا سانحہ لاہور پر اظہار افسوس ، ملک سے دہشت گردی کا صفایہ کرکے ہی دم لیں گے، بھاگتے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 17:55

وزیراعظم محمد نواز شریف کو مالدیپ کے صد ر کاٹیلی فون،مالدیپ کے صد رعبدالله ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف کومالدیپ کے صد رعبدالله یامین نے ٹیلی فون کیا جس میں مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم سے سانحہ لاہور پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے مالدیپ کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انتہائی سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے، ملک سے دہشت گردی کا صفایہ کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بچے کھچے بھاگتے ہوئے دہشت گرد خواتین اور بچوں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کامقابلہ کرنے کیلئے دہشتگردی کے خلاف ایک ہونا ہوگا۔