اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 17:48

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں تین روپے سات پیسے فی لیٹر اجافے کی تجویز کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں1روپے52پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے88پیسے اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش بھی کی۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہونے کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :