وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب اوروزیر داخلہ کی ملاقات ٗ دھرنا فوری ختم کر انے کا فیصلہ

بغیر تشدد کے ڈی چوک خالی کرایا جائے ٗسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ، محمد نواز شریف

بدھ 30 مارچ 2016 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کو فوری ختم کر انے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تشدد کے ڈی چوک خالی کرایا جائے ٗسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب ٗ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں پارلیمنٹ ہاؤ س کے سامنے ختم کر انے کیلئے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کو مظاہرین کی جانب سے احتجاج ختم نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف ممکنہ آپریشن کی تیاریاں کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کو فوری ختم کر انے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی چوک بغیر تشدد سے خالی کرایا جائے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ۔