پنجاب اسمبلی میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی مداخلت کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی

بدھ 30 مارچ 2016 17:22

راولپنڈی ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی مداخلت خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قراردادحکومتی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل نے جمع کروائی۔ قرارداد میں را کی پاکستان میں موجودگی اور پاکستان دشمن کارروائیوں کی مکمل مذمت کی گئی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کی پاکستان دشمن سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔