مولانا شاہ احمد نورانی کا90 واں یوم پیدائش( کل) منایاجائے گا

بدھ 30 مارچ 2016 17:18

عارفوالا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء ) عالم دین مبلغ اسلام اور سیاسی رہنما مولانا شاہ احمد نورانی کا90 واں یوم پیدائش کل 31 مارچ بروز جمعرات کو منایاجائے گا، وہ31 مارچ1926 کو میرٹھ یوپی میں پیدا ہوئے، 1953سے1964 تک ورلڈ مسلم علماء آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے1953 اور 1974کی ختم نبوت تحریک میں فعال کردار ادا کیا ،1970میں وہ جمعیت علمائے پاکستان کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔2003 ء میں وہ ایم ایم اے کے ٹکٹ پر سینٹ آف پاکستان کے رکن بنے تھے ۔مولانا شاہ احمد نورانی11 دسمبر2003 ء کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :